ETV Bharat / state

سمینار کا کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث - urdu news

راجستان اردو اکادمی کی جانب سے جواہر کلا کیندر میں کل سے کل ہند سمینار کا انعقاد کیا جائے گا جو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔

سیمینار کا کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث
سیمینار کا کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث
author img

By

Published : Feb 26, 2021, 6:10 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع جواہر کلا کیندر میں اردو اکیڈمی کی جانب سے کل سے دو روزہ کل ہند سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق یہ سمینار منعقد ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر موضوع بحث ہے کیونکہ اس سمینار میں دیئے جانے والے کارڈ کو اردو کے بجائے ہندی میں شائع کیا گیا ہے۔ حالانکہ کچھ مخصوص جگہ پر اردو کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

سیمینار کا کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث
سیمینار کا کارڈ سوشل میڈیا پر موضوع بحث

دعوت نامہ کی سرخی میں محض راجستھان اردو اکادمی جے پور ہی اردو میں لکھا گیا ہے بقیہ پورا دعوت نامہ ہندی میں شائع کیا گیا ہے ایسے میں یہ کارڈ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے کہ جب سیمینار کا انعقاد اردو کے لئے ہورہا ہے تو دعوت نامہ ہندی میں کیوں شائع کیا گیا ہے۔

ویڈیو

اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار کی جانب سے پوچھے جانے پر راجستھان اردو اکادمی کے سیکریٹری معظم علی کا کہنا ہے کہ جو لوگ دعوت نامہ پر سوالیہ نشان کھڑے کر رہے ہیں، ان کو دعوت نامہ کا مطالعہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ 'دعوت نامہ میں سب سے پہلے راجستھان اردو اکادمی اردو میں لکھا گیا ہے' اس کے بعد میں زیراہتمام اردو میں لکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

جئے پور: پی ایف آئی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج

معظم علی نے کہا کہ 'دعوت نامہ اردو میں شائع ہو یا ہندی میں کوئی فرق نہیں پڑنا چاہئے' ہندی ہمارے ہندوستان کی زبان ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ماننا یہ تھا کہ اس سمینار کے ذریعہ میں لوگوں میں محبت کا پیغام عام کروں تاکہ زیادہ سے زیادہ ایسے لوگ اس پروگرام میں شرکت کریں جن کی مادری زبان اردو نہیں بلکہ ہندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دعوت نامہ میں دونوں زبانوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.