اجمیر: رمضان المبارک میں ایک مہینہ تک روزے داروں کو سحری میں نعت، قوالی اور ڈھول کے ذریعے لوگوں کو سحری میں اٹھانے والے افراد کا اجمیر شریف درگاہ کے نظام گیٹ پر استقبال ہوا۔ غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حاجی سید عمران چشتی کے مطابق یہ استقبالیہ پروگرام ہر سال 29 رمضان کو چاند دکھائی دینے کے بعد کیا جاتا ہے۔ سحری پارٹی نے اس موقع پر الوداع کا کلام خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ اجمیر شریف.درگاہ کے نظام گیٹ پر سحری پارٹی بزم خواجہ کا استقبال کیا گیا۔ رمضان کا پورا مہینہ یہ جماعت عقیدت بھری آواز میں سحری نغمے گاتے، منقبت، نعت اور حمد پیش کرتے ہوئے مسلم علاقوں میں گھومتے ہیں اور روزہ داروں کو سحری میں جگانے کا کام کرتے ہیں۔ غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور اجمیر درگاہ انجمن سید زادگان کے رکن حاجی سید عمران چشتی نے ان سب کی دستاربندی کر استقبال کیا۔ جس میں بزم خواجہ پارٹی نے درگاہ کے نظام گیٹ پر سید رحمان علی اور سید سلمان چشتی کی قیادت میں رمضان المبارک کا کلام پیش کیا۔ انجمن کے رکن اور فاؤنڈیشن کے چیئرمین عمران چشتی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سحری جماعتوں نے روزہ داروں کو جگانے کا عظیم کام کیا ہے، جنہیں انعامات اکرام سے بھی نوازا گیا ہے۔
استقبالیہ پروگرام کے وقت سحری پارٹی نے رمضان الوداع کا کلام بھی پیش کیا۔ جس میں انہوں نے رمضان کی جدائی دیکھو عید لے کے آئیں کل گلے ملیں گے مسلمان چلا ماہ رمضان پیش کیا ۔ جسے سن کر عقیدت مند نم ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ Holy Chadar Ceremony اجمیر میں آستانہ شریف پر چادر پیش کی گئی