ETV Bharat / state

The Kashmir Files: راجستھان کے کوٹا میں دفعہ 144 نافذ

دی کشمیر فائلز کے پیش نظر کوٹہ ضلع انتظامیہ نے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ 22 مارچ کی صبح 6 بجے سے 21 اپریل کی رات 12 بجے تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ Section 144 Imposed in Kota

راجستھان کے کوٹا میں دفعہ 144 نافذ
راجستھان کے کوٹا میں دفعہ 144 نافذ
author img

By

Published : Mar 22, 2022, 2:19 PM IST

راجستھان میں بھی کشمیری پنڈتوں پر مبنی فلم 'دی کشمیر فائلز' زیر بحث ہے۔ ہندو تنظیموں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما عوام سے فلم دیکھنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی کچھ لوگ اس فلم پر سوال بھی اٹھا رہے ہیں۔

ایسی صورتحال کے پیش نظر کوٹہ ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ دفعہ 144 ضلع میں 22 مارچ کی صبح 6 بجے سے 21 اپریل کی رات 12 بجے تک رہےگا۔ Section 144 Imposed in Kota in View of The Kashmir Files Movie

کارگزار ضلع کلکٹر رام کمار سنگھ نے کہا کہ 'دی کشمیر فائلز' فلم کے پیش نظر سینما گھروں میں امن و امان برقرار رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔ ہجوم کے اجتماعات، دھرنوں، مظاہروں اور جلوسوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ Ram Kumar Singh on The Kashmir Files

دفعہ 144 کے تحت ضلع کی حدود میں کہیں بھی 4 سے زائد افراد جمع نہیں ہو سکتے۔ ضلع میں عوامی امن کو خراب کرنے والے پیغامات سوشل میڈیا کے ذریعے نہیں بھیجے جاسکتے، فرقہ وارانہ، قابل اعتراض اور اشتعال انگیز نعرے نہیں لگائے جاسکتے، ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دی کشمیر فائلز کے بارے میں سچ بولا تو بی جے پی کارکنان نے دھمکی دی: کشمیری مہاجر پنڈت

دوسری طرف بی جے پی خواتین کارکنوں نے اُمید کلب سے کلکٹریٹ تک پیدل مارچ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسے چنڈی مارچ کا نام دیا گیا ہے۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ اجمیر کی رکن اسمبلی اور سابق وزیر انیتا بھدیل، قومی کمیشن برائے خواتین کی سابق چیرپرسن ممتا شرما اور کوٹہ کی سابق میئر سمن سنگی بھی موجود رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.