ETV Bharat / state

Section 144 in Ajmer اجمیر میونسپل کارپوریشن علاقے میں دفعہ 144 نافذ

اجمیر میونسپل کارپوریشن علاقے میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے۔ وہیں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک پٹاخے جلانے یا چھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ Section 144 Imposed in Ajmer Area

اجمیر میونسپل کارپوریشن علاقے میں دفعہ 144 نافذ

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 2:03 PM IST

اجمیر: راجستھان میں اجمیر کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شہر بھاونا گرگ نے تعزیرات ہند 1973 کی دفعہ 144 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے عوامی تحفظ، عوامی امن اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اجمیر میونسپل کارپوریشن علاقے میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک پٹاخے جلانے یا چھوڑنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ یہ حکم آج صبح 6 بجے سے نافذ العمل ہوگا اور 26 اکتوبر کی رات 10 بجے تک نافذ رہے گا۔ Firecracker ban in Ajmer Municipal Corporation area

اجمیر سٹی مجسٹریٹ بھاونا گرگ نے کہا کہ دیوالی کے تہوار کے موقع پر پٹاخوں کے ذریعے سماج دشمن عناصر کی طرف سے عام زندگی کو خطرہ اور عوامی طاقت کو متاثر کرنے کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر ان کو روکنا ضروری تھا۔ میونسپل ایریا میں راستہ چلتے ہوئے پٹاخے جلانا یا آتش بازی کرنے یا جلتاہوا پٹاخہ چھوڑنے پر مکمل طورپر پابندی رہے گی۔ میونسپل کارپوریشن ایریا میں صرف سبز پٹاخے بیچنے اور چلانے کی اجازت ہوگی۔ آواز پیدا کرنے والے پٹاخوں کی خرید و فروخت پر بھی پابندی ہوگی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ دیوالی کا تہوار امن اور ہم آہنگی کے ساتھ منائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Imposes Complete Ban On Firecrackers دہلی میں پٹاخوں پر پابندی برقرار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.