ETV Bharat / state

'فرقہ پرست طاقتیں ملک کی پرامن فضا کو مکدر کرنا چاہتے ہیں' - لوجہاد

ملک بھر میں لوجہاد کو لے کر جاری بحث کے درمیان اجمیر شریف درگاہ کے گدی نشین حاجی سید سرور چشتی نے کہا کہ ’فرقہ پرست طاقتیں ملک میں پرامن فضا کو خراب کرنے کےلیے کوشاں ہیں‘۔

Sectarian forces Want to spoil the peaceful atmosphere of country: Sarwar Chishti
فرقہ پرست طاقتیں ملک کی پرامن فضا کو مکدر کرنا چاہتے ہیں: سرور چشتی
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 5:16 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اجمیر درگاہ کے گدی نشین حاجی سید سرور چشتی لوجہاد پروپگنڈہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’دراصل فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کو جہاد کا درس دے رہی ہیں جبکہ مسلمان اسے بھول چکے ہیں‘۔

فرقہ پرست طاقتیں ملک کی پرامن فضا کو مکدر کرنا چاہتے ہیں: سرور چشتی

انہوں نے بہار میں گلناز خاتون کے قتل معاملے پر سوال اٹھائے اور قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بی جے پی رہنما شاہنواز حسین اور مختار عباس نقوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال کیا کہ لوجہاد کا راگ الاپنے والے ان کی شادیوں پر خاموش کیوں ہیں؟۔

سرور چشتی، اجمیر شریف درگاہ انجمن سید زادگان کے سابق سکریٹری ہیں جبکہ وہ اکثر سوشل میڈیا پر مسلمانوں تائید میں آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے این آر سی، سی اے اے، تین طلاق جیسے اہم مسائل پر کھل کر اور بے باکی سے اپنی بات رکھی تھی اور حکومت کے اقدامات پر تنقید کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.