ریاست راجستھان کے ضلع بھیلواڑہ میں اب تک کورونا سے دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ دونوں مریض دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا تھے۔ فی الحال محکمہ صحت نے کورونا سے ان کی موت کی تصدیق نہیں کی ہے۔
دونوں مریض کو کو کڈنی، بلڈ شوگر سمیت دیگر بیماریاں تھیں اور دونوں وینٹیلیٹر پر تھے۔
فی الحال محکمہ صحت نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ ضلع کے 73 سالہ مقتول کا بیٹا اور پوتی بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔
بھلواڑہ کے راج ماتا وجیا راجے سندھیا میڈیکل کالج کے پرنسپل راجن نندا نے بتایا کہ 'جمعرات کی دیر رات ضلع میں واقع ناتھڈیاس گاؤں کے سووالال کی موت ہوگئی۔ اس سے قبل انہیں شدید علالت کے باعث شہر کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں مہاتما گاندھی ہسپتال میں رکھا گیا تھا۔