ETV Bharat / state

جےپور: زرعی قوانین کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج - راجستھان نیوز

مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف آج جے پور میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے احتجاج کیا گیا ۔

جےپور: زرعی قوانین کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

author img

By

Published : Dec 21, 2020, 9:35 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مرکزی حکومت کے خلاف آج دارالحکومت جے پور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایس ڈی پی آئی کے ذمہ داران کے ساتھ ساتھ دیگر کارکنان نے بھی حصہ لیا۔

اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سیکرٹری شہاب الدین خان نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے جو احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے اس کی ہم تہہ دل سے ہم حمایت کرتے ہیں اور مرکزی حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ زرعی قوانین کو واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو تین زرعی قوانین لائے گئے ہیں اس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مستقبل میں کسانوں کے حالات خراب ہونے والے ہیں۔

ویڈیو

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت اس قوانین کے ذریعے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی دفتر کا محاصرہ کیا

واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ ہم کسانوں کی حمایت اور زرعی قانون کی مخالفت میں ایک مہم کا آغاز کریں گے جس کے بعد آج احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.