جےپور: راجستھان کے جےپور میں اردو کی بدحالی کو لے کر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ جے پور کے موتی ڈونگری روڈ علاقہ میں واقع مسلم مسافر خانے کے باہر کیا گیا۔SDPI Protest Against Government
احتجاج کے دوران راجستھان حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی گئی اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ موجودہ وقت میں راجستھان میں اردو سبجیکٹ بدحال ہو رہا ہے۔ اس وجہ سے اقلیتی طبقے کے بچوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لئے حکومت کو جلد سے جلد اس جانب توجہ دینی چاہئے اور اردو کی بدحالی کو لے کر جلد سے جلد ایکشن لینا چاہیے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ رکھے تھے، جس پر نعرے لکھے تھے۔ Degradation of Urdu Language in Rajasthan
وہیں انتظامیہ نے مسلم مسافر خانے کے باہر کثیر تعداد میں پولیس تعنات تھی تاکہ کسی طرح سے ماحول خراب نہ ہو سکے۔ اس دوران ایس ڈی پی آئی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جس طرح سے راجستان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے اپنے جائز مطالبہ کو لے کر راجستھان حکومت میں تعلیم وزیر بی ڈی کللا کے سامنے اپنی بات رکھی تو ان کو برخاست کر دیا گیا، یہ غلط بات ہے، ان کو جلد سے جلد بحال کرنا چاہیے۔ راجستان اردو اساتذہ تنظیم عہدیدار کا کہنا تھا کہ راجستان کی کانگریس حکومت اردو کو راجستھان سے ختم کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'اردو کی بدحالی کے لیے ہم خود ہی ذمہ دار'