ETV Bharat / state

سلمان خان کی عدالت سے ورچوئل پیشی کی استدعا - jodhpur urdu news

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے جودھپور کی عدالت کے ذریعہ شخصی طور پر حاضر ہونے کے حکم کو راجستھان ہائی کورٹ جودھپور کے چیف جسٹس کے سامنے چیلنج کیا ہے۔

سلمان خان نے عدالت سے ورچوئل پیشی کی استدعی کی

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 3:52 PM IST

Updated : Feb 4, 2021, 4:59 PM IST

چیف جسٹس اندرجیت موہنتی اور جسٹس دنیش مہتا کی بینچ کے سامنے سلمان خان کی جانب سے وکیل ہستیمل سارسوت نے عرضی پیش کی ہے۔ اس پر سماعت کرتے ہوئے راجسھتان ہائی کورت نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر جمعہ کو دوبارہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوع بحث رہنے والے ہرن شکار معاملے میں سلمان خان کی جانب سے پانچ برس کی سزا کے خلاف ضلع اور سوشن جج جودھپور ضلع کی عدالت میں اپیل پیش کر رکھی ہے۔ جس میں ضلع عدالت کے ذریعہ سلمان خان کو شخصی طور پر پیش ہو کر مچلکہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مسلسل 6 سے 7 بار عدالت کے حکم کے باوجود سلمان خان حاضر نہیں ہوئے۔ ایسے میں گذشتہ سماعت پر عدالت نے سلمان خان کو 6 فروری کو شخصی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

جس کے خلاف سلمان خان کے وکیل ہستیمل سارسوت نے عرضی داخل کر کے حکم کو چیلینج کرنے کے ساتھ ساتھ استدعا کی ہے کہ سلمان خان شخصی طور پر پیش ہونے کے بجائے ورچوئلی پیش ہونے کو تیار ہیں۔ اس لیے ورچوئل پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کر کے جمعہ کو دوبارہ سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.