ETV Bharat / state

Sachin Pilot سچن پائلٹ کی جن سنگھرش یاترا آج اجمیر سے شروع

راجستھان ریاستی کانگریس کے سابق صدر سچن پائلٹ آج اجمیر میں جن سنگرش یاترا کا افتتاح کریں گے۔ سچن پائلٹ کی یہ یاترا ریاست کے تمام اضلاع میں جائے گی اور لوگوں سے رابطہ کرے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سچن پائلٹ اس یاترا کے ذریعہ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ہدف بنایا جا سکتا ہے۔

سچن پائلٹ کی جن سنگھرش یاترا آج اجمیر سے شروع

author img

By

Published : May 11, 2023, 1:25 PM IST

سچن پائلٹ کی جن سنگھرش یاترا آج اجمیر سے شروع

اجمیر: سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت کے درمیان جاری سیاسی تنازع کی وجہ سے راجستھان پردیش کانگریس ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس مرتبہ سچن پائلٹ کی جن سنگھرش توجہ کا مرکز ہے۔ یہ یاترا اجمیر سے جے پور تک 125 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ جن سنگھرش یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے اجمیر میں ریاستی کانگرکس کمیٹی کے اراکین نے میٹنگ کی۔ کانگریس کارکنان نے سچن پائلٹ کی جن سنگھرش یاترا کے حوالے سے عوام کے درمیان پیلے چاول بھی تقسیم کیے ہیں۔

ضلع اجمر کانگریس صدر وجے جین نے کہاکہ پردیش کانگریس کے سابق صدر اور ایم ایل اے سچن پائلٹ جن سنگھرش یاترا جمعرات کو آر پی ایس سی اجمیر دفتر کے باہر سے جے پور تک نکالی جائے گی۔ سچن پائلٹ کے بڑے اعلان کے ساتھ ہی کانگریسی سچن پائلٹ کی حمایت میں متحد ہونے لگے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ یاترا حکومت کے خلاف نہیں ہے بلکہ ریاست میں ہو رہی بدعنوانی کے خلاف ہے۔ کانگریس کے کارکنان سے جن سنگھرش یاترا کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔جن سنگھرش یاترا کی کامیابی ہی ریاست میں نئی شروعات ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Slams PM Modi وزیر اعظم مودی نے ملک کے عظیم رہنماوں کی خدمات کو نظر انداز کر کے ان کی توہین کی، کانگریس

جی سی اے کے سابق طلبہ یونین کے صدر شیو پرکاش گجر نے کہا کہ پائلٹ نوجوانوں کو یاترا پر لے جا رہے ہیں۔ اس لئے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ اس میں شامل ہونے کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو پرانے RPSC سے جے پور تک کے سفر میں جوش و خروش کے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.