راجستھان میں سیاسی بحران کے دوران کانگریسی رہنما دانش ابرار نے کہا کہ کانگریس پارٹی میں جو بھی عہدیدران فیصلہ لیتے ہیں وہی فیصلہ ہمیں منظور ہوتا ہے اور اسی فیصلے کا تمام کانگریس پارٹی کے لوگ استقبال بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی نے یہ نہیں کہا ہے کہ ہم نے سچن پائلٹ کو پارٹی سے باہر نکال دیا ہے ان کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ابھی تک ہم نے بھی یہ نہیں کہا ہے کہ پائلٹ باہر چلے گئے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: پائلٹ کی حمایت میں تین ضلعی صدور کا استعفیٰ
دانش ابرار نے کہا کہ 'کانگریس پارٹی میں ہمیشہ وہی ہوتا ہے جو ہماری پارٹی کے ذمہ داران اور عہدیداران فیصلہ لیتے ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ریاستی حکومت کے پاس آج بھی اکثریت ہے اور اکثریت مستقبل میں جاری رہے گی اور جو حکومت کو توڑنے کا کام کر رہے ہیں ان کے منصوبے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔'