ETV Bharat / state

راجستھان کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ سے خصوصی بات چیت - راجستھان کے نائب وزیراعلی

راجستھان کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے ای ٹی وی بھارت سے ریاست کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی، جس میں انھوں نے بتایا کہ راجستھان میں یومیہ 10 ہزار افراد کا کورنا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

سچن پائلٹ سے خصوصی بات چیت
سچن پائلٹ سے خصوصی بات چیت
author img

By

Published : May 4, 2020, 3:03 PM IST

Updated : May 4, 2020, 8:04 PM IST

راجستھان میں کورونا وائرس کے خلاف حکومت متعدد اقدامات کررہی ہے اور ریاست میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے۔

رقبے کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست راجستھان میں کورونا کو روکنے کے لیے کیا کیا اقدامات کیے جارہے ہیں اس تعلق سے ریاست کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کی۔

بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت ابھی سب سے زیادہ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ پر توجہ دے رہی ہے اور یومیہ 10،000 لوگوں کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

راجستھان کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ سے خصوصی بات چیت

کورونا کی چین کو توڑنے کے لیے بھیلواڑہ ماڈل کو ملک میں کافی سراہا گیا تھا، سچن پائلٹ نے کہا ہے کہ 26 اضلاع میں کورونا تقریباً پھیل چکا ہے، دوسری جانب جن اضلاع کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے وہاں پوری طرح سے پابندی عائد کی گئی ہے۔

پائلٹ کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں 10،000 لوگوں کا ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور مستقبل میں ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہمیں معیشت پر بھی خاص توجہ دینی ہوگی، یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کو بھی اس معاملے میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ریاست کے دارالحکومت جئے پور میں کورونا کے ہاٹ سپاٹ رام گنج اور وزیراعلی اشوک گہلوت کے آبائی شہر جودھپور میں مسلسل بگڑتی صورت حال کے بارے میں جب سوال کیا گیا تو پائلٹ اس سے بچتے نظر آئے۔

انھوں نے بات بدلتے ہوئے کہا کہ شہروں میں آمدورفت زیادہ رہتی ہے اس وجہ سے وہاں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے حالانکہ حکومت حالات قابو میں کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

سچن پائلٹ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہمیں اپنے نظریے کو بدلنا ہوگا، پازیٹیو لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تو لوگ تنقید کررہے ہیں لیکن ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ پازیٹیو کیسز میں اضافہ اسی لیے ہورہا ہے کیونکہ یہاں زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

پائلٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا ٹیسٹ کرانے کے لیے خود سے آگے آئیں۔

Last Updated : May 4, 2020, 8:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.