ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں فورسز میں اس وقت گہمہ گہمی مچ گئی جب بھارت پاک سرحد کے قریب تاربندی میں پھنسے مہاجر پرندے کے یپروں میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) لگے ہوئے پائے گئے۔
خیال کیا جاتا ہےکہ یہ پرندہ روس سے آیا تھا۔

ایسا مانا جاتا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں موسم سرما میں روس، سائیبیریا کے علاوہ سرد ممالک سے پرندے ہجرت کرکے بھارت آتے ہیں۔

مہاجر پرندوں میں جی پی ایس لگے ہونے کی وجہ سے سرحدی فورسز کچھ وقت کے لیے پریشان ہوگئی، اور جوان دوڑ بھاگ کرنے لگے۔
تاربندی میں پھنسنے کی وجہ سے پرندے زخمی ہوگئے تھے، جسے بھارتی جوان خود ہی مرہم پٹی کررہے تھے، حالانکہ علاج کے دوران ہی پرندوں نے دم توڑ دیا۔

جوانوں پرندوں کی موت کے بعد اچھی طرح سے جانچ کروایا، اور سکین بھی کیا گیا، اتنا ہی نہیں وینیٹری ڈاکٹر سے میڈیکل میں پوسٹ مارٹم بھی کروایا گیا، اور رپورٹ میں پرندوں کو روس کے کسی علاقے سے آنے کی اطلاع دی گئی۔