پولیس کے مطابق گولی سے زخمی تاجر جتن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت سنگین ہونے سے جے پور ریفر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علاقہ میں روڈ نمبر تین پر واقع جویلری کی دکان پر چار بدمعاش 'بولیرو' سے آئے تھے۔ انھوں نے دکان پر بیٹھے جتن کو گولی ماری اور سارا سامان لے کر فرارہوگئے ۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کوتوالی تھانہ افسر گوپال ڈھاکہ بھی موقع پر پہنچے اور لٹیروں کی تلاش میں پولیس نے پورے ضلع میں ناکہ بندی کرائی ہے۔