ریاست راجستھان میں ضلع جھنجھنوا کے چڑوا کے سلطانہ علاقے میں اتوار کی شب ایک صرافہ تاجر کے گھر میں گھس کر لٹیروں نے لوٹ کی واردات کو انجام دیا ہے۔
لوٹ کے دوران لٹیروں نے گھر کے تمام افراد کو پہلے ایک کمرے میں بند کردیا، اور گھر سے سونا چاندی اور نقد رقم لوٹ لی۔
ضلع جھنجھنوا کے سلطانہ میں مسلسل لٹیروں اور چوروں کے کی واردات میں اضافہ ہورہا ہے، لیکن انتظامیہ اس پر کوئی خاص اقدامات نہیں کر پا رہی ہے۔
واضح رہے کہ صرافہ تاجر پون سونی کو یرغمال بناکر ریوالور کی زد پر لٹیروں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ رات تقریباً 12:45 بجے کا ہے، جب چھ لٹیروں نے گھر میں گھس کر اس واردات کو انجام دیا۔
پون سونی نے بتایا کہ لٹیروں نے 700 گرام سونا، دو کلو چاندی اور 15 لاکھ روپے نقد لوٹ لیے۔
وہیں دوسری جانب مسلسل اضافہ ہو رہے جرائم پر انتظامیہ کوئی خاص اقدامات نہیں کرپا رہی ہے، جس کی وجہ سے تاجر تنظیمیں غصہ ہیں، جبکہ تنظیم نے صدر دیانند ورما کی سربراہی میں ایس پی کو میمورنڈم سونپا گیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ سلطانہ میں مسلسل ہو رہی اس طرح کی واردات سے مقامی تاجروں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔