ETV Bharat / state

Dilapidated Road Condition: درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حال، عقیدت مند پریشان

جے پور میں دہلی ہائی وے کی ایک پہاڑی پر واقع رنگیلا مہادیو مندر اور دربار علی شاہ بابا درگاہ جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکار ہے۔

درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حال، عقیدت مند پریشان

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 4:48 PM IST

جے پور: مندر اور درگاہ جانے والے راستے اور دیوار کے تعمیری کام کا افتتاح 13 اکتوبر 2021 کو علاقے کے مقامی رکن اسمبلی رفیق خان، میئر منیش گرجر، نائب میئر اسلم فاروقی سمیت دیگر ذمہ داران کی جانب سے کیا گیا تھا۔ لیکن آج نو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہاں تعمیراتی کام شروع تک نہیں ہوا ہے۔ سڑک اور دیوار کا تعمیری کام نہ ہونے کی وجہ سے عقیدت مند اپنی گاڑیاں اوپر مندر اور درگاہ تک نہیں لے جا پارہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی روزانہ یہاں حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔

درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حال، عقیدت مند پریشان

درگاہ اور مندر میں آنے والے عقیدت مندوں کا کہنا ہے کہ اس روڈ کی خستہ حالی کے سبب ہمیں درگاہ اور مندر تک پہنچنے میں کافی دشواریاں پیش آتی ہے۔ یہاں روزانہ حادثات بھی ہورہے ہیں۔ عقیدت مندوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی ذمہ داران جلداز جلد اس جانب توجہ دیں اور سڑک اور دیوار کا تعمیری کام جلد شروع کرایا جائے۔ نو ماہ گزرنے کے بعد بھی اس روڈ اور دیوار کا کام شروع نہیں ہوا اس سے متعلق مقامی رکن اسمبلی رفیق خان سمیت دیگر ذمہ داران سے بات کی گئی تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جے پور: درگاہ اور مندر جانے والا راستہ خستہ حالی کا شکار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.