یہ حادثہ ٹرک اور فارچیونر گاڑی کے درمیان تصادم کے دوران پیش آیا۔ حادثے کے دوران ، فارچیونر کار کے پرکھچے اڑ گئے۔ کڑی مشقت کے بعد مرنے والوں کی لاشیں باہر نکالی گئی۔
سبھی لوگ سیکر ضلع کے رول صاحب مسلم برادری کے قائم خانی طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ وہیں حادثے کی اطلاع ملنے پر پورے گاؤں میں ماتم ہے۔
اطلاع کے مطابق 'یہ سبھی لوگ ہمیشہ ساتھ رہتے تھے اور ہر کام ساتھ ہی پورا کرتے تھے۔'
واضح رہے کہ یہ سڑک حادثہ فورچونر گاڑی اور ٹرک کے درمیان ہوا، جس میں فورچونر گاڑی کے پارٹس تک ہوا میں اڑ گئے، کافی محنت اور مشقت کے بعد فورچونر گاڑی میں سے سے ان سات لوگوں کی لاش کو باہر نکالا گیا۔
وہیں اس پورے حادثے کے بعد ریاست کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سبھی کی عمر 30 سے 35
اہلاک شدگان کی شناخت رول صاحب سر گاؤں کا غازی خان، عمران خان، عمران خان عرف گاندھی، اقبال خان اور اسلام خان شامل ہے ان کے علاوہ فتحپور کے رفیق اور بابو خان کی بھی اس حادثے میں موت ہوگئی ہے، ان تمام نوجوانوں کی عمر 30 سے 35 برس بتائی جارہی ہے۔