بھارتی ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کا قہر مسلسل جاری ہے، ایسے میں ریاست میں کئی جگہوں پر کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔
ایسے میں اب راجستھان مسلم پریشد تنظیم کی جانب سے ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو لوگ بھی ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری پرعمل نہیں کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔
اس پورے معاملے کو لےکر راجستھان مسلم پولیس تنظیم کی جانب سے ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا گیا ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سےجو فیصلے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔
راجستھان مسلم پریشد کے ریاستی صدر یونس چوپدار نے چین، اٹلی، امریکہ اور انگلینڈ کے حالات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاست کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے بڑے ملک اس وباء کے آگے شکست کھا چکے ہیں ۔
لیکن ہمارا انتظامیہ اور اور میڈیکل اسٹاف ملک اور ملک کی عوام کے لیے کورونا سے ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔ اس لیے ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہمارا فرض بنتا ہے کہ جو ایڈوائزری حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کی تعمیل کریں۔