اجمیر:راجستھان کے اجمیر میں واقع اجمیر شریف کی درگاہ پر بھارت کے مشہور ڈرمر شیومنی اپنی ٹیم کے ساتھ پہنچے۔ انہیں درگاہ کے خادم حاجی سید مشیر حسین نے حاضری کروائی اور دربار کا ہدیہ پیش کیا۔Renowned Drummer Sivamani Reach Ajmer Sharif With His Team
اس موقع پر شیومنی نے درگاہ کے قوالوں کے ساتھ صوفیانہ کلامو پر اپنی موسیقی پیش کی۔ درگاہ میں سننے اور دیکھنے کے لیے عقیدت مندوں کا ہجوم تھا۔
نعت شریف تاجدارے حرم پر پہلی بار قوالوں اور ڈرمر ٹیم کی جگل بندی دیکھی اور سنی گئی ۔ حال ہی میں شیومنی نے میوزک کمپوزر تمن گلوکار کارتک کے ساتھ ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں:Sufi Hameeduddin Dargah اجمیر جانے والے زائرین حمید الدینؒ کی درگاہ کی بھی زیارت کرتے ہیں
شیومنی بتاتے ہیں کہ انہیں حضرت خواجہ غریب نواز کا فیض حاصل ہے اور انہیں اجمیر آکر سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ جب بھی کوئی نیا کام شروع کرتے ہیں تو اس سے پہلے درگاہ اجمیر ضرور جاتے ہیں۔Renowned Drummer Sivamani Reach Ajmer Sharif With His Team