راجستھان میں منعقد ہونے والا ریٹ (REET) کا امتحان دو شفٹ میں مکمل ہوا، دونوں ہی شفٹ میں 26 لاکھ طلبہ رجسٹر تھے،
جے پور میں ان طلبہ کو کسی طرح سے کوئی پریشانی کا سامنا نہی کرنا پڑا، دور دراز علاقوں سے آنے والے طلبہ کے لیے خاص انتظامات کیے گئے تھے، پولیس انتظامات بھی کافی چاق چوبند رہا۔
پولیس کے تمام اعلیٰ افسران گشت کرتے ہوئے نظر آئے، امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ نے ای ٹی وی بھارت سے بتایا کہ راجستھان حکومت کی جانب سے اس امتحان کو لے کر جس طرح سے انتظامات کئے گئے ہیں یقینا وہ قابل تعریف ہیں۔
طلبہ سے بسوں میں کوئی کرایہ نہیں لیا گیا، سرکاری بسوں کے ساتھ ساتھ جو پرائیوٹ بسیز ہیں وہ بھی راجستھان حکومت کی جانب سے امتحان میں شامل ہونے والے طلبہ کے لئے مفت کرائی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: طوفان گلاب سے نمٹنے کی تیاریاں زوروں پرجاری
طلبہ نے مزید یہ بھی بتایا کہ امتحان گاہ میں بھی انتظامات کافی اچھے تھے کسی طرح کی پریشانی ہم لوگوں کو نہیں ہوئی۔جبکہ جے پور، ناگور، جودھپور سمیت دیگر جگہوں پر بنائے گئے سینٹرز میں کئی فرضی طلبہ بھی پولیس کے ہاتھ لگے ہیں۔