جے پور کے اسٹیچو سرکل علاقے میں جہاں سیکرٹریٹ، انکم ٹیکس سمیت کئی بڑے بڑے محکموں کے دفتر یہاں پر موجود ہے۔ اس لیے اس علاقے میں جو سڑک پہلے سے ہی صحیح نظر آرہی تھی اس سڑک کو دوبارہ سے توڑ کر نئی تعمیر کی جا رہی ہے۔
جبکہ جے پور کے مسلم اکثریتی علاقوں عید گاہ، کربلا، چار درجہ سمیت ایسے کئی جگہ ہے، جہاں پر آج تک کئی برسوں سے سڑک کی تعمیر کا انتظار کیا جارہا ہے لیکن آج تک سڑک نہیں بنوائی گئی۔
مزید پڑھیں:
جے پور: کل ہند خواتین مشاعرہ سات مارچ کو
ایسے میں جے پور کی ان علاقوں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسٹیچو سرکل علاقے میں سڑک کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی، پھر بھی وہاں پر سڑک بنا دی گئی اور ہم لوگوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ ہمارے علاقے میں کوئی بھی سڑک کا تعمیری کام ابھی تک شروع نہیں ہوا، اس لیے حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری جانب بھی توجہ دی جائے اور جن جن مسلم اکثریت علاقوں میں سڑک نہیں بنی ہوئی وہاں پر سڑکوں کی تعمیر کروائی جائے۔