جے پور: مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسان ملک بھر میں مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ اس کے پیش نظر راجستھان میں بی جے پی کی حامی راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کی مودی حکومت کے ساتھ چھوڑنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔
اس تعلق سے آج دارالحکومت جے پور میں واقع ہنومان بینیوال کی رہائش گاہ پر راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے ریاستی صدر اور بھوپال گڈھ اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی پکھراج گرگ، کیوسر اسمبلی حلقے سے رکن اسمبلی نارائن بینیوال، میڈتا اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی اندرا دیوی سمیت پارٹی کے متعدد عہدیدار میٹنگ میں شامل ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر کانگریس کی اہم میٹنگ جاری
واضح رہے کہ راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کی بی جے پی سے اپنی حمایت واپس لینے کی بات اس وجہ سے کی جارہی ہے کیونکہ ناگور پارلیمنٹ نشست سے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے کئی مرتبہ اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ مرکزی حکومت کسان قوانین کو واپس نہیں لیتی ہے تو ہماری پارٹی بی جے پی سے اپنی حمایت واپس لے لیگی۔