آج راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے سربراہ اور راجستھان کے ناگور سے رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال نے دارالحکومت جے پور میں ایک پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں خطاب کے دوران ہنومان بینیوال نے کہا کہ راشٹریہ لوک تانترک پارٹی آنے والے وقت میں 90 مقامات پر ہونے والے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اپنے امیدواروں کو میدان میں اتارے گی، اس کے علاوہ جو راجستھان کی تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات مکمل ہونے ہیں وہاں پر بھی ہم اپنے امیدواروں کو میدان میں اتاریں گے۔
ہنومان بینوال نے کہا کہ چاہے کانگریس پارٹی ہو یا پھر بی جے پی دونوں ہی پارٹیاں دو خیموں میں تقسیم ہو چکی ہیں، آج راجستھان میں بدعنوانی کا عالم یہ ہے کہ جو بھی شہری وزیر بنتا ہے یا پھر ریونیو وزیر بنتا ہے دونوں ہی راتوں رات ارب پتی اور خرب پتی بن جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: جے پور: 'لیو اِن' میں رہنے والے جوڑے کا قتل
ہنومان بینیوال نے مزید کہا کہ آج بی جے پی کے قومی صدر پر حملہ ہوتا ہے تو صبح تک افسروں کو تبدیل کردیا جاتا ہے لیکن میرے اوپر اور دہلی کے ایک وزیر پر حملہ ہوتا ہے تو اس جانب مرکزی حکومت توجہ دینا بھی مناسب نہیں سمجھتی ہے۔