ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ڈینگی کا خوف مسلسل جاری ہے، روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں ڈینگی کے مریض سامنے آ رہے ہیں لیکن پھر بھی انتظامیہ کی جانب سے صفائی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔
جے پور میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب کچرے کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان کچرے کے ڈھیر کی وجہ سے مچھر پیدا ہو رہے ہیں اور مچھروں سے ڈینگی بیماری پھیل رہی ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اگر اس جانب توجہ نہی دی گئی تو وہ دن دور نہیں جب ڈینگی کے کیسز میں دوگنا اضافہ ہوگا۔ اس معاملے ]پر جے پور کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ہمارے محلوں میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صفائی کرنے کے لیے آتے ہی نہی ہے، نہ ہی کچرا اٹھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ گندگی کی وجہ سے ہم لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے، ایسے میں اگر یہی حالات رہے تو ہم لوگوں کا جینا دشوار ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update: بھارت میں کورونا کے 16,327 نئے کیسز
انہون نے بتایا کہ ہم نے کئی مرتبہ انتظامیہ کو اس سے متعلق آگاہ کیا ہے لیکن پھر بھی کوئی حل نہیں نکالا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ جے پور کے عیدگاہ، رامگنج، گھوٹا نکاس روڈ، فقیروں کی ڈونگری، گھاٹ گیٹ، چار دروازہ، کربلا، پنجابی کالونی، جالوپوراہ سمیت دیگر مقامات پر کچرے کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے بیماری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔