ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل پیراماؤنٹ کے باہر کانگریس پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اترپردیش حکومت پر نکتہ چینی بھی کی۔
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اترپردیش اور راجستھان سے جڑے تمام لوگوں سے مجھے بات کرنی ہے۔ موجودہ وقت میں اتر پردیش کے غازی آباد میں صحافی وکرم جوشی کے قتل نے اترپردیش میں جو غنڈہ راج قائم ہو رہا ہے، اس بات کو سامنے لا کر رکھ دیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'کئی صحافی کے قتل کے بعد جس طرح سے وہاں کے حالات ہو رہے ہیں۔ اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ اترپردیش کے عوام یوگی حکومت سے کافی زیادہ ڈر رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اتر پردیش میں صحافی کا کام کرنا کب سے گناہ ہو گیا ہے، 29 اکتوبر 2019 کو رمیش مشرا نام کے صحافی کا بھی دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی طرح سے مرزا پور میں مڈ ڈے میل کے کھانے کی خبر دکھانے والے صحافی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ بنارس میں وزیراعظم نریندرمودی کے گاؤں کی خبر دکھانے پر صحافی سپریا پر بھی کارروائی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: راہل نے صحافی کے قتل پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا
رندیپ سرجے والا نے کہا کہ 'جس طرح سے راجستھان میں سیاست چل رہی ہے۔ اس درمیان ہماری جو حکومت ہے وہ عوام کے ذریعہ منتخب کی گئی ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو کوئی گرا نہیں سکتا ہمارے پاس میں اکثریت ہے۔