ETV Bharat / state

ضرورتمندوں میں رمضان کٹ تقسیم - النصر فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نیلوفر خان

راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں رمضان المبارک کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی النصر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایسے خاندانوں کا سروے کیا گیا جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاء بالکل بھی نہیں تھی۔

النصر فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمندوں میں رمضان کٹ تقسیم

author img

By

Published : May 1, 2020, 2:13 PM IST

فاؤنڈیشن نے ایسے لوگوں کی مدد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی ان لوگوں میں رمضان کٹ تقسیم کردیے۔

النصر فاؤنڈیشن کی سربراہ ڈاکٹر نیلوفر خان نے بتایا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے ماہ رمضان کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی ضرورت مند خاندانوں میں رمضان کٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں اور روزانہ دو سو سے زیادہ خاندانوں کو یہ کٹ تقسیم کیے جارہے ہیں۔

النصر فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمندوں میں رمضان کٹ تقسیم

نیلوفر نے مزید بتایا کہ اسے خاندان کے لوگ جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھر میں راشن نہیں لا سکتے، ان لوگوں کا سروے کرکے ان لوگوں کو یہ کٹ دیئے گئے ہیں تاکہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہ کر لاک ڈاؤن کے درمیان رمضان کے روزے رکھ سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھانے کے بعد سب سے بڑا موضوع صحت کا آتا ہے اس لیے فاؤنڈیشن نے یہ طے کیا ہے کہ ایسے ضرورت مند لوگ جو موجودہ حالات میں ڈاکٹروں سے رجوع نہیں ہوپارہے ہیں اب فاؤنڈیشن کی جانب سے ایسے ضرورتمندوں کے لیے ڈاکٹر کا انتطام کرے گی اور اور انھیں کم خرچ میں دوائیاں فراہم کی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.