جے پور: رمضان المبارک کا مقدس ماہ چل رہا ہے، یہ ماہ مسلمانوں کے لئے بڑا ہی مقدس ماہ ہوتا ہے، اس ماہ مبارک کو اللہ نے تین عشرہ میں تقسیم کیا ہے۔
رمضان المبارک کے تعلق سے مسجد آہنگران کے امام جی این قادری نے اپنے بیان میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ عشرہ رحمتوں کا عشرہ ہے۔
اس عشرہ میں ہم اللہ سے رحمتوں کا سوال کرتے ہیں کہ اللہ ہم پر رحم فرما اور ہمارے تمام گناہوں کو معاف کردے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کا ہر ایک منٹ رحمتوں کا ہوتا ہے، اللہ اس ماہ میں بے شمار لوگوں کو بخش دیتا ہے۔
امام جی این قادری نے دوسرے اور تیسرے عشرے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'دوسرے عشرے کو مغفرت کا عشرہ کہا جاتا ہے اور تیسرے عشرے کو جہنم سے نجات کا عشرہ کہا جاتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں دنیا کے تمام انسانوں کو اللہ کو راضی کرنے کے لئے بے شمار عبادت کرنی چاہئے اور غریبوں، یتیموں کی مدد کرنی چاہئے جس سے اللہ راضی ہوجائے۔