ETV Bharat / state

راجستھان کے ایک نوجوان نے اپنی سالگرہ پر آکسیجن سلنڈر تقسیم کیے

author img

By

Published : May 11, 2021, 3:27 PM IST

راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈ کوارٹر کے قریبی گاؤں باسنی کے رہنے والے ایک نوجوان محمد حسین نے اپنی سالگرہ کے موقع پر آکسیجن سلنڈر کی تقسیم کی۔

راجستھان کے ایک نوجوان نے اپنی سالگرہ پر آکسیجن سلینڈر تقسیم کیے

عالمی وبا کورونا کے قہر کے دوران راجستھان میں آکسیجن کی وجہ سے کافی لوگ ہلاک ہو رہے ہیں لیکن ایسے مشکل حالات میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اس دوران آکسیجن کی کالابازاری کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو عوام کی مدد کر کے مثال قائم کر رہے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈ کوارٹر کے قریبی گاؤں باسنی کے رہنے والے ایک نوجوان محمد حسین نے پیش کی ہے۔ دراصل آج محمد حسین عطاری کی سالگرہ ہے۔ حسین عطاری اپنی سالگرہ بہت دھوم دھام سے مناتے ہیں لیکن اس بار جس طرح سے کورونا کی وجہ سے پورے ہندوستان میں تباہی کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ جگہ جگہ آکسیجن کی کمی پیدا ہورہی ہے، اس کے مدنظر حسین نے اس بار اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسے لوگوں کی مدد کی جن لوگوں کو آکسیجن کی ضرورت درپیش ہے۔

آج اپنے یوم پیدائش کے موقع پر حسین عطاری نے دو سلنڈر خدمت خلق نوجوان تنظیم کو سپرد کرتے ہوئے کہا کہ ان سلنڈروں سے کسی ضرورت مند شخص کی مدد کی جائے، اس طرح سے یوم پیدائش مناتے ہوئے حسین عطاری نے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں فضول خرچی ہم لوگ کافی زیادہ کر رہے ہیں۔ ہم لوگوں کو فضول خرچی سے بچتے ہوئے لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔

وہیں اس کام کی وجہ سے حسین عطاری کی جگہ جگہ تعریف بھی ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.