ETV Bharat / state

آپریشن کے بعد خاتون کی موت - طبیعت بگڑ گئی

ریاست راجستھان میں نسبندی آپریشن کے بعد خاتون کی موت کے بعد شوہر نے غیر سرکاری تنظیم، ڈاکٹروں اور طبی عملے کے خلاف شکایت درج کی ہے۔

نسبندی آپریشن کے بعد خاتون کی موت
نسبندی آپریشن کے بعد خاتون کی موت
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 9:15 PM IST

راجستھان میں ضلع چورو کے سردار شہر میں نس بندی آپریشن کے بعد ایک خاتون کی موت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق 29 جون کو سردار شہر کے سرکاری اسپتال میں ایک غیر سرکاری تنظیم شبھم پیرامیڈیکل کمیٹی، بیداسر کی جانب سے نس بندی کیمپ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس میں ڈاکٹر پون شرما اور دیگر طبی عملے نے نس بندی آپریشن کئے تھے۔

کیمپ میں آپریشن کروانے آئی مینا دیوی (22) کی آپریشن کئے جانے کے کچھ دیر بعد ہی طبیعت بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں نے علاج کیا لیکن حالت بہتر نہ ہونے کے بعد چورو کے ڈی بی ایچ سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا جہاں مینا دیوی کی موت ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ اس کے شوہر دیپ سنگھ نے شبھم پیرامیڈیکل کمیٹی کے عہدیداروں، ڈاکٹر پون شرما اور پیرامیڈیکل عملہ کے خلاف لا پرواہی برتنے کے الزام میں معاملہ درج کرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.