ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے آج بذات خود جئے پور کے ٹرانسپورٹ نگر میں واقع پنج پیر درگاہ پہنچے جہاں انہوں نے ایک غیرقانونی طور پر کئے گئے قبضہ کو برخواست کروادیا۔
بعدازاں انہوں نے درگاہ کے چاروں طرف حصار بندی کرنے کا حکم دیا اور وقف بورڈ کے حکام کو غیرقانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔
ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے بتایا کہ جئے پور کے ٹرانسپورٹ نگر علاقے میں واقع پیر کی درگاہ کے قریب جگدیش نامی شخص نے غیرقانونی قبضہ کئے ہوئے تھا جبکہ وہ راجستھان مسلم بورڈ کا پرانا کرایہ دار ہے، اسے بارہا قبضہ برخواست کرنے کے سلسلہ میں نوٹس دی گئی لیکن اسے نے نوٹس کو نظر انداز کردیا تھا جس کے بعد یہ کاروائی کی گئی۔
وقف بورڈ چیئرمین نے مزید کہا کہ مسلم وقف بورڈ کی ملکیت پر غیرقانوی طور پر قابض افراد کو ہٹایا جائے گا اور وقف کی زمین کی ہر حال میں حفاظت کی جائے گی۔