اجمیر: راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بدھوالی اجمیر شریف درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی اور زیارت کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔ بی جے پی ایم ایل اے واسودیو دیونانی پر تنقید کرتے ہوئے بدھوالی نے کہا کہ انہیں نفرت کی سیاست سے باز آنا چاہیے۔ Khanu Khan Budhwali Slams Devnani
بدھوالی اس وقت غصے میں آگئے جب بی جے پی ایم ایل اے دیونانی نے مدارس میں تعلیم اور وقف بورڈ پر سوالات اٹھائے۔ اسی بات پر بدھوالی نے سخت الفاظ میں کہا کہ اس طرح کے غلط تبصروں سے پہلے دیونانی کو وزیر اعظم مودی سے بات کرنی چاہیے، کیونکہ وقف کو مرکز سے مدد بھی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور تمام مذاہب کے فائدے کے لیے راجستھان کے مختلف شہروں میں وقف املاک پر تعلیمی ادارے، اسپتال اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس کے لیے حکومتی بجٹ وصول کیا جا رہا ہے۔ جے پور، جودھ پور، کوٹہ، بھیلواڑہ اور اجمیر میں بھی وقف املاک پر عوامی ترقیاتی کام جلد کیے جائیں گے۔ بورڈ چیئرمین اجمیر اپنے جاننے والے کے گھر آرہے تھے، اسی دوران وہ خواجہ صاحب کی درگاہ پر حاضری دینے پہنچے، جہاں انہوں نے اہل خانہ کی خیریت کے لیے دعا کی۔
Rajasthan Waqf Board Chairman on Madrassas: مدارس کو بند کروانے کے بیان پر وقف بورڈ چیئرمین برہم