ETV Bharat / state

راجستھان: راجیہ سبھا نشتوں کے لیے ووٹنگ جاری - voting for rajya sabha rajasthan

راجستھان میں تین راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔

rajasthan
rajasthan
author img

By

Published : Jun 19, 2020, 2:08 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان میں راجیہ سبھا کی تین نسشتوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے، یہاں پر راجستھان اسمبلی رکن اپنے ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے آج راجیہ سبھا کے لئے اپنے امیدوار کو منتخب کریں گے، دوپہر چار بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی اور پانچ سے چھ بجے کے درمیان انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر راجستھان اسمبلی میں راجیہ سبھا نشستوں کے لیے ووٹنگ کے دوران مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی حدایات پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔

ووٹنگ کے درمیان تمام رکن اسمبلی سماجی دوری کا خاص خیال رکھ رہے ہیں اور ہاتھوں کو سینٹائز کر کے ہی ووٹ ڈال رہے ہیں۔

راجیہ سبھا نشتوں کے لیے ووٹنگ جاری

اب تک ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، نائب وزیراعلی سچن پائلٹ اور سابق وزیراعلی وسندھرا راجے سمیت قریب 130 ووٹ ڈالے جا چکے ہیں۔

واضع رہے کہ راجستھان میں 3 راجیہ سبھا نشستوں کے لیے چار امیدوار میدان میں ہیں۔

سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے راجستھان اسمبلی کے باہر کثیر تعداد میں پولیس، ایس ڈی آر ایف، ہوم گارڈ، آر آے سی سمیت دیگر جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.