راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا مطالبہ ہے کہ رواں برس موسم گرما میں ماہ رمضان آیا ہے اور ایسے میں کورونا وائرس جیسی وبا بھی پورے عالم میں اپنا قہر برپا کیے ہوئے ہے۔
ایسے میں انھوں نے حکومت راجستھان سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مسلم سرکاری ملازمین کی اس ماہ مبارک کے بعد ہی ڈیوٹی لگائی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کی جن سرکاری مسلم ملازمین کی ڈیوٹی ابھی حال ہی میں لگائی ہوئی ہے، کورونا وائرس وبأ اور روزوں کی وجہ سے ان کی ڈیوٹی فوراً کینسل کی جائے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ریاستی وزیر تعلیم گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے بھی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وزیراعلی اشوک گہلوت سے درخواست کی تھی کہ ماہ رمضان کے پیش نظر مسلم اساتذہ کی ڈیوٹی منسوخ کی جائے اور رمضان کے بعد ان کی ڈیوٹ دوبارہ بحال کی جائے۔