تیسرے مرحلے کے تحت 49 پنچایت کمیٹیوں کی 1700گرام پنچایتوں میں پنچ کے عہدوں اور وارڈ پنچ کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔
ووٹنگ پرامن طریقے سے چل رہی ہے اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار خبر نہیں ملی ہے۔حالانکہ ووٹنگ کے شروع میں کچھ مقامات پر الیکٹرانک مشینوں میں خرابی کی شکایت آئی لیکن جلد ہی ای وی ایم بدل کر ووٹنگ معمول پر آگئی۔
پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور دیہی ووٹروں میں ووٹنگ کے تئیں جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ووٹر شام پانچ بجے تک اپنے ووٹوں کا استعمال کر سکیں گے۔ بیانا پنچایت کمیٹی کے گاؤں نیاواس کے گاؤں کے لوگوں نے حدبندی میں ان کے گاؤں کو برہم آباد پنچایت سے ہٹاکر دور کی گرام پنچایت پوربائی کھیڑا میں جوڑنے کے خلاف گاؤں کے ووٹروں کی ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کی خبر ہے۔
مزید پڑھیں:اجمیر شریف میں 808 سالہ عرس مبارک کی مٹینگ
ریاست میں پنچ کے عہدے کے لئے 10 ہزار865 اور پنچ کے لئے 28ہزار 223 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
تیسرے مرحلے میں ریاست بھر میں 17 پنچ اور 6953 پنچ بلا مقابلہ چن لئے گئے ہیں۔تیسرے مرحلے میں سرپنچ کے عہدے کےلئے 10ہزار 865 امیدوار اپنی قسمت آزما رہےہیں جبکہ پنچ کے عہدے کے لئے 28 ہزار 223 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔