ETV Bharat / state

Rajasthan Paper Leak راجستھان ٹیچرز بھرتی پیپر لیک کے ماسٹر مائنڈ بھوپیندر سارن گرفتار - پیپر لیک کا ماسٹر مائنڈ بھوپیندر سارن گرفتار

راجستھان ٹیچرز بھرتی کے پیپر لیک کے ماسٹر مائنڈ بھوپیندر سارن کو بنگلورو ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ اے ٹی ایس اور ایس او جی کی ٹیم نے یہ کارروائی جودھ پور کے دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرمیندر سنگھ یادو کی اطلاع پر کی۔ Rajasthan teacher recruitment paper leak

راجستھان ٹیچرز بھرتی پیپر لیک کے ماسٹر مائنڈ بھوپیندر سارن گرفتار

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 8:52 AM IST

جے پور: اے ٹی ایس-ایس او جی نے راجستھان میں اساتذہ کی بھرتی کے پیپر لیک کے ماسٹر مائنڈ بھوپیندر سارن کو جمعرات کی شام بنگلور ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا۔ بھوپیندر سارن پر ایک لاکھ کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور اسے 23 فروری کو تقریباً شام 6.30 بجے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل امیش مشرا نے ان کی گرفتاری پر اے ڈی جی ایس او جی اشوک راٹھور، ادے پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وکاس شرما اور پولیس سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جودھ پور رورل دھرمیندر سنگھ سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اس ٹیم میں شامل پولیس اہلکاروں کو پولیس ہیڈ کوارٹر بلا کر خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Junior Clerk Paper Leak Case جونیئر کلرک پیپر لیک معاملے میں جیت کمار سمیت تین افراد گرفتار

اے ٹی ایس اور ایس او جی کی ٹیم نے یہ کارروائی جودھ پور کے دیہی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھرمیندر سنگھ یادو کی اطلاع پر کی۔ ٹیم نے گزشتہ چھ دنوں سے بنگلورو میں کیمپ لگا کر مفرور ملزمان کے بارے میں معلومات اکٹھی کیں اور اسے گزشتہ روز گرفتار کرلیا۔ بھوپیندر پر ایک لاکھ کا انعام رکھا گیا تھا۔ ایس او جی کو اطلاع ملی تھی کہ وہ احمد آباد سے بنگلور جا رہا ہے۔ اس پر ٹیم بھیجی گئی۔ بھوپیندر سارن کے خلاف معاملہ ادے پور میں درج ہے۔ اس لیے بھوپیندر کو پہلے ادے پور لایا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ بھوپیندر اساتذہ کی بھرتی کے امتحان میں پیپر لیک ہونے کا مرکزی ملزم تھا۔ وہ نرسنگ اور پولیس کانسٹیبل بھرتی امتحان کے پیپرز لیک ہونے کے معاملے میں بھی ملزم ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.