ETV Bharat / state

راجستھان: ریاستی ایگزیکٹیو یونٹ تحلیل - govind singh dotasara

راجستھان میں سیاسی ہلچل کم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے جس کے بعد راجستھان کانگریس انچارج اویناش پانڈے نے اسٹیٹ ایگزیکٹیو یونٹ، ریاستی کانگریس کے تمام ڈپارٹمنٹ اور سیل کو تحلیل کردیا ہے۔

rajasthan politics
rajasthan politics
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 1:07 AM IST

سینیئر رہنما سچن پائلٹ کے باغیانہ تیور کے بعد آج کانگریس نے انہیں پارٹی سے برطرف کر دیا ہے جس کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے جاری سیاسی ہنگامہ آرائی تھمتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

اس دوران ریاستی کانگریس انچارج اویناش پانڈے نے اسٹیٹ ایگزیکٹیو یونٹ سمیت پارٹی کے تمام ڈپارٹمنٹ اور سیل کو تحلیل کر دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اویناش پانڈے نے کہا کہ پارٹی کی ریاستی اکائی کی نئی ایگزیکٹیو یونٹ اور تمام ڈپارٹمنٹ و سیل کو پردیش کانگریس کمیٹی کے نو منتخب چیف گووند سنگھ دوٹاسرا کی تقرری کے بعد نئے سرے سے تشکیل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے راجستھان میں سیاسی پارہ کافی بڑھا ہوا تھا اس دوران نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ نے باغیانہ تیور اختیار کر رکھے تھے جس سے پارٹی میں ہلچل مچی ہوئی تھی لیکن کانگریس کے تمام ارکان اسمبلی کی میٹنگ کے بعد معاملہ صاف ہوگیا اور سچن پائلٹ کو پارٹی سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ریاست میں جاری سیاسی بحران پر کانگریس نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کی میٹنگ طلب کی تھی اور حتیٰ کہ میٹنگ میں شامل ہونے کے لیے وہیپ بھی جاری کیا تھا لیکن وہیپ جاری کرنے کے باوجو سچن پائلٹ میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے جس کی پاداش میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔

کانگریس نے لگاتار دو میٹنگیں طلب کی تھیں لیکن سچن پائلٹ نے ایک بھی میٹنگ میں شرکت نہیں کی جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.