ETV Bharat / state

راجستھان: کرشمائی تری نیتر گنیش مندر پر خاص رپورٹ

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 9:37 AM IST

Updated : Sep 1, 2020, 5:12 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے 150 کلومیٹر دور سوائی مادھو پور ضلع میں رنتھمبور قلعہ کے اندر مشہور کرشمائی تری نیتر گنیش مندر ہے۔

راجستھان: کرشمائی تری نیتر گنیش مندر پر خاص رپورٹ
راجستھان: کرشمائی تری نیتر گنیش مندر پر خاص رپورٹ

اس مندر میں شری گنیش کی تین آنکھیں ہیں اسی لیے بھگوان گنیش کو تری نیتر گنیش کہا جاتا ہے۔

یہ پہلا مندر ہے جس میں ان (بھگوان گنیش) کی اہلیہ رِدھی۔سِدھی اور بیٹے شبھ۔لابھ کے ساتھ ان کا پورا خاندان براجمان ہے۔

تری نیتر گنیش مندر

اس مندر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں سچے دل سے مانگی جانے والی ہر منت پوری ہوتی ہے۔

اس مندر کے بھگوان بھگوان گنیش کو بھارت کا پہلا گنیش کہا جاتا ہے جو بذات خود یہاں آئے ہیں۔

اس مندر کے پیچھے کی کہانی یہ ہے کہ سنہ 1299 سے سنہ 1301 کے دوران مہاراجہ ہمیر دیو اور علاؤالدین خلجی کے درمیان رنتھمبور میں جنگ ہوئی تھی۔

اس وقت دہلی کے حکمران علاؤالدین خلجی کی فوج نے قلعے کا محاصرہ کر لیا تھا ایسی صورتحال میں بھگوان شری گنیش نے مہاراجہ سے خواب میں کہا تھا کہ میری پوجا کرو تو سبھی پریشانیاں دور ہوجائیں گی۔

اگلے ہی دن قلعے کی دیوار پر تری نیتر گنیش کی مورتی دکھائی دی اس کے بعد ہمیر دیو نے اسی جگہ پر ایک عظیم الشان مندر تعمیر کرایا تھا۔

تری نیتر گنیش مندر کے بارے میں سب سے خاص بات یہ ہے کہ گنیش کے بھکت (عقیدت مند) انہیں خطوط لکھ کر اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے درخواست دیتے ہیں۔

ڈاکیہ خطوط لے کر یہاں پہنچتا ہے۔ پوسٹ میں لکھا ہوتا ہے 'شری گنیش جی، رنتھنبور کا قلعہ، ضلع سوائی مادھو پور، راجستھان'۔

عقیدت مندوں کے ذریعے بھیجے گئے خطوط کو مندر کے پجاری بڑے احترام سے گنیش جی کی مورتی کے آگے رکھتے ہیں۔

ایسے میں گنیش چترتھی پر اس بار کورونا وبا کی وجہ سے اس روڈ کو مندر سے تین کلومیٹر پہلے ہی بند کردیا گیا ہے تاکہ بھکت (عقیدت مند) مندر میں نا پہنچ پائیں لیکن اس کے بعد بھی بھکت کورونا کے انفیکشن سے چھٹکارے کے لیے تری نیتر گنیش جی کو خط لکھ رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 1, 2020, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.