معلومات کے مطابق 'اس حادثے میں 4 افراد کی موت ہوگئی جبکہ دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔'
اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو دیوگڑھ کے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق 'بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔'
اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو 108 ایمبولینس کی مدد سے اسپتال لے جایا گیا۔
اسی دوران حادثے کے بعد شاہراہ پر جام لگ گیا۔ سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پولیس نے کرین کی مدد سے حادثے میں تباہ ہوئی گاڑی کو سڑک سے ہٹوایا۔
وہیں حادثے کے بعد بڑی تعداد میں مقامی افراد وہاں پہنچ گئے۔