ETV Bharat / state

راجستھان: چار امیدواروں کے سبب راجیہ سبھا کا انتخاب ہوا دلچسپ

author img

By

Published : Jun 2, 2020, 8:43 PM IST

الیکشن کمیشن نے 17 ریاستوں میں 55 نشستوں کے لئے انتخاب کا اعلان کیا تھا اس میں دس ریاستوں میں بلامقابلہ سیٹیں بھری تھیں۔ جبکہ سات ریاستوں کے انتخابات ملتوی ہوگئے تھے،ان میں راجستھان کی تین سیٹیں بھی شامل ہیں۔

چار امیدواروں کے سبب راجیہ سبھا کا انتخاب ہوا دلچسپ

راجستھان میں 19 جون کو راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے لئے ہو رہے انتخاب میں چار امیدواروں کی درمیان مقابلہ ہوگا۔

اس سے قبل یہ انتخاب 26 مارچ کو ہونے والے تھے لیکن کورونا وائرس کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن سے اس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے 17 ریاستوں میں 55 نشستوں کے لئے انتخاب کا اعلان کیا تھا اس میں دس ریاستوں میں بلامقابلہ سیٹیں بھری تھیں۔ جبکہ سات ریاستوں کے انتخابات ملتوی ہوگئے تھے،ان میں راجستھان کی تین سیٹیں بھی شامل ہیں۔

اس الیکشن میں کانگریس نے کے سی وینوگوپال اور نیرج ڈانگی کو امیدوار بنایاہے، جبکہ بی جے پی سے راجندرگہلوت اور اونکار سنگھ لکھاوت امیدوار ہیں۔

اسمبلی میں کانگریس کی تعداد کی طاقت کے حساب سے اس کی دو سیٹوں پر جیت طے مانی جارہی ہے اور تیسری سیٹ بی جے پی کے کھاتے میں جائے گی۔ بی جے پی نے مزید ایک امیدوار اونکار سنگھ لکھاوت کو چناوی میدان میں اتارکر کانگریس کو کمزور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے،جس سے الیکشن دلچسپ ہوگیا ہے۔

راجیہ سبھا الیکشن کے تحت 19 جون کو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اسی روز شام پانچ بجے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.