ETV Bharat / state

راجستھان: سمندری طوفان کی وجہ سے صبح سے بارش - امدادی کارروائی

ضلع ڈونگر پور اور بانسواڑہ میں تیز بارش کے امکان کے سبب انتظامیہ نے گاؤں والوں سے گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے اور امدادی کارروائی کے لئے ایس ڈی آر ایف ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔

راجستھان: سمندری طوفان کی وجہ سےصبح سے بارش

author img

By

Published : May 18, 2021, 1:02 PM IST

سمندری طوفان ’ توکتے ‘ کے راجستھان کی راجدھانی جے پور سمیت متعدد مقامات کی جانب بڑھنے سے صبح سے بارش شروع ہوگئی ہے۔ بادل چھائے ہوئے ہیں اور جے پور، اُدے پور، جودھ پور، اجمیر اور کوٹہ ڈویژن کے متعدد مقامات پر بارش ہورہی ہے۔ جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

سمندری طوفان ’ توکتے ‘ گجرات میں داخل ہونے کے بعد اب راجستھان کی طرف بڑھا ہے۔ جس کے سبب صبح سے ہی ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔

ضلع ڈونگر پور اور بانسواڑہ میں تیز بارش کے امکان کے سبب انتظامیہ نے گاؤں والوں سے گھر سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی ہے اور امدادی کارروائی کے لئے ایس ڈی آر ایف ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بجلی کے نظام میں خلل پیدا ہونے کے امکان کے پیش نظرتمام اسپتالوں میں بجلی اور آکسیجن موجود رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان دوپہر کے وقت راجستھان کے جنوب مغربی علاقے میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے سبب تیز ہوائیں چلیں گی جس سے تیز بارش ہوسکتی ہے۔

طوفان کا سب سے زیادہ اثر ادے پور اور جودھ پور ڈویژن کے کچھ علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے جس کے سبب اجمیر، جے پور، کوٹہ اور بھرت پور ڈویژن کے بہت سے اضلاع میں 19 مئی کو تیز بارش کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.