ETV Bharat / state

راجستھان میں اردو اساتذہ کا احتجاج

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کے مطابق آج 18 جنوری کو دارالحکومت جے پور کے کلکٹریٹ پر کثیر تعداد میں عوام کا ہجوم جمع ہوگا اور یہاں سے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ کی جانب کوچ کیا جائے گا۔

راجستھان میں اردو اساتذہ کا احتجاج
راجستھان میں اردو اساتذہ کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 10:06 AM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں 18 جنوری یعنی آج پیر کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، یہ احتجاجی مظاہرہ راجستھان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے کیا جائے گا، اس پورے احتجاجی مظاہرہ کو لے کر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کے مطابق آج 18 جنوری کو دارالحکومت جے پور کے کلکٹریٹ پر کثیر تعداد میں عوام کا ہجوم جمع ہوگا اور یہاں سے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی رہائش گاہ کی جانب کوچ کیا جائے گا۔

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم اور راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے حکومت اے راجستھان سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہیں کے جن سرکاری اسکولوں میں اردو بند کر دی گئی ہے ان کو دوبارہ سے شروع کیا جائے، سال 2018 کے انتخابی منشور میں کانگریس پارٹی کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچروں کو یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ مدرسہ پیرا ٹیچرز کو مستقل کیا جائے گا اس لیے مدرسہ پیرا ٹیچرس کو مستقل کیا جائے، سرکاری اسکولوں میں آن لائن تعلیم شروع کروائی جائے، سال 2013 میں جو مدرسو سے متعلق امتحانات ہوئے تھے اور امتحانات کے نتائج جاری کیے جائیں، سرکاری اسکولوں میں بچوں کو اردو کی کتابیں فراہم کروائی جائے، مدرسہ پیرا ٹیچروں کی تنخواہ سرکاری اساتذہ کے متعلق دی جائے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.