ETV Bharat / state

راجستھان: سیاسی رہنماؤں نے کی کورونا قوانین کی خلاف ورزی - rajasthan

راجستھان حکومت نے کورونا وائرس وبا کے متعلق جو قوانین بنائے ہیں اب سیاسی رہنما خود ان قوانین کی خلاف ورزی کرتے نظر آرہے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 1:21 PM IST

ریاست کے دارالحکومت جے پور میں حالیہ دنوں میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوئے تھے جس کے بعد بدھ کے روز نائب مئیر کے لیے ووٹنگ ہوئی تھی۔

ووٹنگ ہونے کے بعد میں جتنے امیدوار ہوٹل میں مقیم تھے وہ تمام اپنے گھروں کے لیے روانہ ہوگئے لیکن روانہ ہوتے وقت ان تمام امیدواروں کے ساتھ میں کثیر تعداد میں لوگوں کا ہجوم بھی نظر آرہا تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ خود کانگریسی رہنما بھی ان قوانین کے خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک ہی گاڑی میں 10 سے 15 لوگ سوار تھے، خاص بات یہ بھی رہی تھی کہ یہاں پر اکثر لوگوں کے چہرے پر ماسک نہیں تھا۔

بڑی بات یہ نظر آئی کہ یہاں پر تین پولیس اسٹیشن کے انچارج اور پولیس محکمہ کے اعلیٰ افسران بھی یہاں پر موجود تھے لیکن کورونا قوانین کی خلاف ورزی کررہے ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کرنا کسی نے مناسب نہیں سمجھا۔

ایسے میں بڑا سوال یہ بھی اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے کی عام عوام کے چالان کاٹنے والی پولیس آخر ان لوگوں پر کارروائی کیوں نہیں کررہی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.