وقفہ سوال میں وزیر زراعت لال چند کٹاریا کی جانب سے کسانوں کے بقایا کے سلسلے میں کیے گئے ضمنی سوالات کے جواب سے بی جے پی اراکین اسمبلی مطمئن نہیں ہوئے اور ایوان سے واک آوٹ کیا۔
بی جے پی ارکان کے واک آؤٹ کرنے کی وجہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کرن کرن مہیشوری اپنا سوال نہیں اٹھا سکیں، حالاںکہ تھوڑی دیر بعد مہیشوری نے اپنا سوال اٹھانا چاہا لیکن اسپیکر ڈاکٹر سی پی جوشی نے اجازت نہیں دی۔
اس سے قبل کٹاریا نے اپوزیشن لیڈر راجندر سنگھ راٹھور کے اصل سوال کے جواب میں بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 2168 کروڑ روپے کا پریمیم زیر التواء ہے اور کسانوں کے 1668 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پانچ سو کروڑ روپے کا قرض لیا گیا اور اس کے تحت سو کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے ہیں اور باقی چار سو کروڑ روپے آئندہ پندرہ دنوں میں جاری کر دیئے جائیں گے۔