پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ انوپ گڑھ تھانے میں تعینات کانسٹبل سنیل (32) سرپنچ انتخاب کے بعد پت روڑہ گاؤں سے رات 11 بجے موٹر سائیکل سے واپس آرہا تھا کہ سڑک پر پڑے کنکریٹ کے ڈھیر پر اس کی موٹر سائیکل پھسل گئی۔
جس کی وجہ سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر انوپ گڑھ کے سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس نے بتایا کہ وہ ضلع سری گنگا نگر کے راجیا سر تھانہ علاقے کے گاؤں بیرمانا کا رہنے والا تھا۔ صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔