ETV Bharat / state

راجستھان: نربھیا اسکواڈ نے عید کی مبارکباد پیش کی

نربھیا اسکواڈ ٹیم کی انچارج سنیتا مینا نے مسلم عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا کا قہر کافی زیادہ ہے۔ اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ اس وبا سے بچنے کے لئے جو بھی حکومت کی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس پر مکمل طور پر عمل کریں۔

author img

By

Published : May 13, 2021, 2:51 PM IST

راجستھان: نربھیا اسکواڈ،نے عیدکی مبارکباد پیش کی

کل یعنی جمعہ کے روز عید الفطر کا تہوار ریاست راجستھان میں منایا جائے گا، اس بڑے اور عظیم تہوار کو لے کر سوشل میڈیا پر مبارکبادی کا دور بھی شروع ہو چکا ہے۔ اس موقع پر راجستھان پولیس جےپور کی خاتون ٹیم نربھیا اسکواڈ کی جانب سے عید کی خاص مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

نربھیا اسکواڈ ٹیم کی انچارج سنیتا مینا نے مسلم عوام کو عید کی مبارک باد پیش کی اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کورونا کا قہر کافی زیادہ ہے اس لئے ہم لوگوں کو چاہیے کہ اس وبا سے بچنے کے لئے جو بھی حکومت کی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس گائیڈ لائن کا مکمل طور پر عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس عید کے موقع پر ہماری ٹیم کی جانب سے بچوں کو تحفے تقسیم کئے گئے تھے اور اس برس بھی ہم کچھ الگ کرنے کی سوچ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر نماز گھروں پر ہی ادا کریں، کسی سے ہاتھ نہیں ملایے، گلے مل کر مبارکباد نہ دیں، گھروں پر بھی اگر نماز ادا کر رہے ہیں تو سماجی دوری کے ساتھ ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم کچھ نئے انداز میں مناتے ہیں عید، اپنی خوشیوں کو بھول کر سب کا درد لیتے ہیں خرید، مبارک ہو آپ کی خوشیوں اور امن والی عید۔'

انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 'ہم لوگوں کو پوری امید ہے کہ جو اپیل ہم لوگ کر رہے ہیں اس کو سبھی لوگ سمجھیں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.