بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں واقع قبرستان میں دو روز قبل ہوئے قتل کے معاملے کو لے کر اب راجستھان مسلم وقف بورڈ کافی مستعد نظر آ رہا ہے۔
راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے گھاٹ گیٹ قبرستان کمیٹی کے عہدیداران کے ساتھ میں ایک اہم میٹنگ کی۔ Rajasthan Muslim Waqf Board Meeting on Ghat Gate Murder Case
اس میٹنگ میں ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کمیٹی کے عہدیداران کو کہا کہ 'جو لوگ کام کرنا چاہتے ہیں اور ایمانداری کے ساتھ قبرستان کا خیال رکھ رہے ہیں وہی لوگ کمیٹی میں رہیں ورنہ جو لوگ کام نہیں کرنا چاہتے وہ خود ہی کمیٹی سے باہر ہوجائے۔' Warning to officials of Rajasthan Muslim Waqf Board
ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کہ 'جس طرح کا واقعہ قبرستان میں پیش آیا ہے اس طرح کا واقعہ آنے والے وقت میں نہیں ہونے دیا جائے گا اس بات کا ہم پوری طرح سے خیال رکھیں گے۔'
- یہ بھی پڑھیں: جے پور میں قبرستانوں کی حالت میں تبدیلی
واضح رہے کہ دو روز قبل گھاٹ گیٹ قبرستان میں ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا تھا، اس پورے معاملے کو لے کر ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی خلاصہ نہیں کیا گیا ہے۔