ETV Bharat / state

مسلم وقف بورڈ دفتر کو تبدیل کرنے میں گہلوت حکومت کا بڑا تعاون: چیئرمین - راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے جوتی نگر علاقے میں واقع راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر کی خستہ حالت میں بہتری آئی ہے۔جلد ہی وقف بورڈ دفتر میں لفٹ نصب کی جائے گی اور کانفرنس ہال کی بھی تعمیر کی جائے گی۔اس سلسلے میں بورڈ کے چیئرمین خانو خان بدھوالی نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں بورڈ کے حالات کافی بدترین تھے لیکن گہلوت حکومت نے اس کے حالات کو تبدیل کرنے میں بڑا تعاون کیا ہے۔

مسلم وقف بورڈ دفتر کو تبدیل کرنے میں گہلوت حکومت کا بڑا تعاون

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 1:08 PM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ میں لوگ بڑی تعداد میں اپنے مسائل کو لے کر پہنچ رہے ہیں اور ان کے مسائل کو فورا حل کرنے کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ایک برس قبل جس دفتر میں خاموشی نظر آیا کرتی تھی اب وہاں اب چہل پہل نظر آ رہی ہے۔

پہلے کم ہی لوگ اپنی فریاد لے کر مسلم وقف بورڈ پہنچا کرتے تھے، لیکن جب سے دفتر کے حالات میں بہتری آئی ہے تب لوگ روزانہ اپنے مسائل کو لے کر راجستھان مسلم وقف بورڈ میں نظر آرہے ہیں۔

مسلم وقف بورڈ دفتر کو تبدیل کرنے میں گہلوت حکومت کا بڑا تعاون

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے روزانہ بڑی کارروائی کو عمل میں لایا جا رہا ہے، وہیں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے دفتر میں جس طرح سے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بدھوالی عوام کی شکایات پر سماعت کرتے ہوئے ان کے مسائل کو فورا حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے بھی عوام اس دفتر میں پہنچ رہے ہیں۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے دفتر کے حالات کے بارے میں چیئرمین خانو خان بدھوالی نے کہا کہ ریاست میں گزشتہ بی جےپی حکومت کی وجہ سے مسلم بورڈ کے دفتر کے حالات کافی خستہ تھے۔لیکن ریاست کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے اس حالات کو تبدیل کرنے کے لیے بڑا تعاون کیا ہے۔

بدھوالی کا کہنا ہیں کہ الگ الگ ضلع میں جس طرح انتظامیہ نے ہم لوگوں کی مدد کی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ وہیں خان کا کہنا ہے کہ اب جلد ہی راجستھان مسلم وقف بورڈ دفتر میں لفٹ بھی نظر آئے گا اور کانفرنس حال بھی نظر آئے گا جس میں بیٹھ کر ہم ویڈیو کانفرنسنگ کر پائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.