ETV Bharat / state

راجستھان میں اردو کے مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی - مسلم ڈلگیشن

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، مسلم نمائندوں کے وفد نے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے ملاقات کی۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین سے خاص بات چیت

author img

By

Published : Nov 14, 2020, 5:22 PM IST

ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے جس طرح سے راجستھان میں اردو کے حالات تبدیل ہو رہے ہیں، اس کو لے کر گزشتہ کافی روز سے خبریں شائع کی جا رہی ہیں جس کے بعد آج مسلم اراکین اسمبلی اور راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی۔

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین سے خاص بات چیت

جن مسلم اراکین اسمبلی نے بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ ان میں جمیعت آدرش نگر رکن اسمبلی رفیق خان، کشن پول رکن اسمبلی امین کاغذی اور فتح پور رکن اسمبلی حاکم علی شامل ہیں۔

اس اہم ملاقات کے دوران راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ان تمام لوگوں کو یہ بھروسہ دلایا گیا ہے کہ اردو کے حالات جلد ہی راجستھان میں بہتر ہوں گے۔

ملاقات کرنے کے کچھ وقت بعد محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری گیا۔ ستمبر میں جاری ہونے والے اس حکمنامے کے مطابق اسکولوں میں تیسری زبان کے طور پر ایک ہی سبجیکٹ سنسکرت بڑھانے کی بات کی گئی تھی۔ اس حکمنامے کو محکمۂ تعلیم کی جانب سے فوراً ہی منسوخ کیا جاتا ہے۔

وہیں ریاست کے وزیر اعلی گہلوت سے ملاقات کرنے والے راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی سے خاص بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ہم لوگوں کو یہ بھروسہ دلایا ہے کہ جو بھی اردو کو لے کر غلط فہمی راجستھان میں نظر آرہی ہے اس غلط فہمی کو دور کیا جائے گا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'اشوک گہولت اردو کے معاملے کو لے کر کافی زیادہ سنجیدہ ہیں اور جیسے ہی ہم لوگوں نے ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے فوراً ہی محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو یہ حکم دیا کہ اردو سے متعلق حکمنامہ جلد ہی نکالا جائے۔'

ای ٹی وی بھارت کی جانب سے اردو میڈیم کی 26 اسکول بند ہونے کو لے کر کی گئی گراؤنڈ رپورٹ کے سوال پر ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں نے اس پر بھی اشوک گہلوت سے بات کی ہے۔ انہوں نے ہم لوگوں کو یہ بھروسہ دلایا ہے کہ جلدی ان تمام اسکولوں کو شروع کیا جائے گا۔

خان کا کہنا ہے کہ 'یہ تمام اسکول بی جے پی کے وقت میں ہی بند ہوئے تھے۔'

مدرسہ پیرا ٹیچر کو پرماننٹ کرنے کے سوال پر خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی جلد ہی اپنی رپورٹ دے گی، اس کے بعد ان لوگوں کو پرماننٹ کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.