وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گریٹر جے پور میونسپل کارپوریشن میں ابھی حال ہی میں میئر سومیا گجر کے شوہر راجارام گجر میونسپل کارپوریشن کے معاملات میں دخل اندازی کرتے تھے اور ایک بڑی ڈیل کی وجہ سے ان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ گریٹر جے پور میونسپل کارپوریشن کی میئر منیشا گجر کے شوہر بھی یہاں پر ہر کام میں دخل اندازی کررہے ہیں۔ اس لیے ان کے میونسپل کارپوریشن میں آنے پر پابندی لگائی جائے۔
مسلم پریشد تنظیم کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ منیشا گُجر کے شوہر سشیل گُجر جو بھی لوگ اپنا کام کروانے کے لیے یہاں پر پہنچتے ہیں انہیں الگ کمرے میں لے جاکر گفتگو کرتے ہیں اس سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طرح سے بدعنوانی میں اضافہ کررہے ہیں۔
مسلم پریشد تنظیم کے عہدیداران نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے اور میئر کے شوہر کو کارپوریشن میں آنے سے روکا جائے۔