ETV Bharat / state

مدرسوں سے متعلق گیان دیو آہوجا کے متنازعہ بیان کی مذمت

author img

By

Published : Aug 28, 2020, 4:30 PM IST

راجستھان اسمبلی سے مدرسہ بورڈ ایکٹ کو منظوری دیے جانے کے بعد راجستھان مدرسہ بورڈ کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کا مطالبہ مختلف گوشوں سے کیا جارہا تھا۔

rajasthan muslim organisation slams Gyan Dev Ahuja statement on madarsa
مدرسوں سے متعلق گیان دیو آہوجا کے متنازعہ بیان کی مذمت

اشوک گہلوت حکومت کی جانب سے راجستھان مدرسہ بورڈ ایکٹ کو منظوری دینے کے بعد بی جے پی رہنماؤں کی جانب سے تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما گیان دیو آہوجا نے مدرسوں سے متعلق متنازعہ بیان دیا جس کے بعد مسلم تنظیموں کی جانب سے ان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے۔

راجستھان اردو اساتذہ تنظیم، اقلیتی افسر ملازم تنظیم، سوشل ڈیموکریسی پارٹی آف انڈیا سمیت دیگر مختلف تنظیموں نے گیان دیو آہوجا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختلف تنظیموں نے بی جے پی رہنما پر مسلم مخالف بیان بازی کے ذریعہ ریاست میں حالات بگاڑنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگر آہوجا کے خلاف مناسب کاروائی نہ کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔ تنظیموں کے مطابق مدرسوں میں اقلیتی طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں میں ملک و ریاست کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.